Journey from Level to the Depths of the Sea | سطح سے سمندر کی گہرائی تک کا سفر

 As we all know, from the beginning man has been busy trying something new or exploring a new world, During one such discovery, man invented a machine that enabled him to explore a new world in the depths of the ocean.

By the way, you will know what our topic is today and if you still don't know, there is no need to worry, you will know very soon.

Well, we continue our conversation anyway

By the way, you don't know, but I was very surprised to learn that this invention of ours had taken place before the innovation of the boat at sea level.

Sir, today we are talking about the invention of the submarine. By the way, if we look at this invention for the first time in our lives, we will all be left speechless.

Because in general, most submarines resemble a large whale in terms of their size.

The world's first submarine was invented by an engineer from the Netherlands in 1620 by Cornelius Drebbel while serving in the British Royal Navy.

Cornelis Drebbel


Drebbel's invention was based on human power. The submarine consisted of a wooden hull and leather. During the four-year period from 1620 to 1624, Drebbel successfully tested two submarines, which were demonstrated by King James IV and a few thousand Local Citizens of London.

Cornelis Drebbel's Submarine


Drebbel's submarine made its maiden voyage from Westminster to Greenwich. The voyage lasted three hours. The participation of King James IV in this voyage increased the popularity of the voyage and made it one of the first to travel deep in the ocean.

The submarine made several experimental trips across the River Thames, but since the submarine was not able to sink completely, its popularity did not increase significantly and it was not involved in any battles.

Well, you don't think that all these efforts of Drebbel have been in vain, sir, this is not the case at all. This process has not stopped here.

The first warship was built in 1720 by carpenter Yefim Nikonov on the orders of King Pyotr Alekseevich of Russia.

The Nikonov submarine was equipped with a fire tube, armed with weapons. The main purpose of the submarine was to inflict heavy damage on the lower surface of the enemy ship, for which an airlock was used in the submarine. 


Nikonov's Russian Submarine 


But this invention did not last long, and with the death of King Pyotr Alekseevich in January 1725, financing of the Nikonov project ceased.

In 1776, David Bushnell of the United States once again worked on the invention and built the first American warship, the Turtle.

This Bushnell submarine resembled an egg and was only capable of traveling by a single person, and like all other submarines ever built, it needed manpower.


Submarine Turtle


Where the turtle failed due to a few flaws, some of its key strengths made it one of the first submarines to be introduced.

It was the world's first submarine capable of completing a deep-sea mission

In 1800, in an attempt to reinvent the invention of Cornelis Drebbel, the French navy built the Nautilus submarine, designed by American engineer Robert Fulton.

The inner structure of the nautilus was made of iron metal and the outer surface was made of copper metal.

Robert Fulton's Submarine Nautilus


In 1804, Nautilus demonstrated his prowess in an experimental exercise by destroying two large warships.

Perhaps these are the reasons why the famous General Napoleon expressed his interest in seeing this submarine many times.

The development of these man-powered submarines went through different periods, ending in 1863 when the French Navy introduced the world's first mechanical power-dependent submarine, the Plongeur

Plongeur Model

The submarine consisted of 23 tanks but was soon shut down due to a slow speed during the experimental voyage.

In 1867, the Spanish engineer and inventor  Narciso Monturiol introduced the submarine, built three years ago in 1864, with some significant changes, to the first steam-powered submarine, the Ictíneo II .

The Monturiol submarine was 14 meters long and was capable of diving with two people at a depth of 98 feet for two hours.


Ictíneo II Submarine


One of the highlights of the Ictíneo II was the fact that it was one of the best and most advanced submarines ever built, and all the flaws and defects that existed in the earlier submarines were rectified.

The original innovation in Cornelis Drebbel's invention was born in 1866 when British engineer Robert Whitehead introduced the first automatic weapon for use in submarines, the Whitehead torpedo

Whitehead Torpedo


Robert's weapon was 11 feet long and 14 inches wide in size and was capable of hitting the enemy at a speed of 13 kilometers per hour within a radius of 640 meters.

And this weapon, demonstrating its capability, destroyed the Turkish warship Intibah during the war between Russia and Turkey in 1870.

Thus Cornelis Drebbel's invention introduced a new weapon to the wars fought at sea.

But this process of innovation did not stop here, but continues today, and not only on the battlefield, but also in discovering the secrets of an unseen world under the sea.

The popularity of this invention of Cornelis Drebbel can be gauged from the fact that today around 47 countries in the world use submarines for weapons of war and to protect their territorial waters.

And there are almost as many science labs around the world that are using submarines to understand the secrets buried deep in the ocean.

Thanks for joining the blog - Syed Murtaza Hassan


_______________________________________________________

IN URDU

_______________________________________________________


جیسا کے ہم سب جانتے ہیں کے انسان شروع سے ہی کچھ نیا کر دیکھنے یا کسی نئی دنیا کی کھوج میں مصروف عمل رہا ہے ایسی ہی ایک کھوج کے دوران انسان نے ایک ایسی مشین ایجاد کرلی جس کی بدولت انسان سمندر کی گہرائیوں میں آباد ایک نئی دنیا کو جاننے میں اہم کردار ادا کیا

ویسے آپ جان تو گئے ہوں گے کے آج ہمارا موضوع گفتگو کیا ہے اور اگر آپ ابھی بھی نہیں جان سکے تو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے آپ بہت جلد جان  جائیں گئے خیر ہم اپنی گفتگو کا سفر ویسے ہی جاری رکھتے ہیں

 ویسے آپ کا تو معلوم  نہیں لیکن مجھے یہ جان کر بہت ہی زیادہ حیرت ہوئی  کہ ہماری یہ ایجاد سطحِ سمندر پر موجود کشتی کو جدت دینے سے پہلے رونما ہوچکی تھی

جی جناب آج ہم بات کر رہے ہیں آبدوز کی ایجاد کے بارے میں ویسے دیکھا جائے تو ہم سب ہی زندگی میں پہلی مرتبہ اس ایجاد کو دیکھ کر دم باخود رہے جاتے ہیں

کیونکہ عام طور پر اپنی جسامت کے لحاظ سے زیادہ تر آبدوز ایک بڑی وہیل مچھلی سے مشابہت رکھتی ہیں۔

دنیا کی سب سے پہلی آبدوز نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے انجینر کارنیلیس ڈریبل نے سنہ 1620ء میں برٹش رائل نیوی میں ملازمت کے دوران ایجاد کی

کارنیلیس ڈریبل

ڈریبل کی یہ ایجاد انسانی طاقت پر منحصر ہونے کے ساتھ  ایک لکڑی کے ڈھنچے اور چمڑے پر مشتمل تھِی سنہ 1620ء سے 1624ء کے چار سالہ دورانیہ میں ڈریبل نے دو آبدوزں کے کامیاب تجربہ کیے بعدازاں جس کا عملی مظاہرہ بادشاہ جیمز چہارم اور لندن کے چند ہزار مقامی شہریوں کے سامنے بھِی کیا گیا۔


  ڈریبل کی آبدوز 



ڈربیل کی آبدوز نے اپنا پہلا سمندری  سفر ویسٹ  منسٹر سے گرین ویچ تک کیا یہ سفر تین گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل تھا اس سفرمیں بادشاہ جیمز چہارم کی شمولیت نے اس سفر کی مقبولیت میں اضافہ کیا اور سمندر کی گہرائیوں میں سفر کرنے والے سب سے اولین شخصیت قرار دئیے گئے

اس آبدوز نے دریائے تھیمز میں متعدد تجرباتی سفر کئے لیکن چونکہ یہ آبدوز مقامل طور پر پانی میں ڈوبنے کے قابل نہ تھی اس لئے یہ اپنی مقبولیت زیادہ عرصے قائم نہ رکھ سکی  اور نہ ہی اسے کسی لڑائی میں شامل کیا گیا۔

خیر کہیں آپ اس سوچ میں تو نہیں پڑ گئے کہ ڈریبل کی یہ ساری محنتیں  بے سود گئیں تو جناب ایسا بلکل بھی نہیں ہے یہ سلسلہ یہاں روکا نہیں

سنہ 1720ء میں کارپینٹر یفیم نیکونو نے  روس کے بادشاہ پیوٹر الیکسیویچ کے حکم پر پہلی جنگی آبدوز تیار کی گئی

نیکونو کی آبدوز


نیکونو کی یہ آبدوز فائر ٹیوب ، جنگی ہتیاروں سے مسلح تھِی اس آبدوز کا بنیادی مقاصد میں دشمن کے بحری جہاز کی نچلی سطح کو بھاری نقصان پہچانا شامل تھِا جس کے لئے اس آبدوز میں ائیر لوک کا استمعال کیا گیا تھا جس کی مدد کی بدولت جہاز کے نچلے حصے کو شدید نقصان پہنچایا جاسکتا تھا

لیکن یہ ایجاد بھی زیادہ عرصہ اپنا وجود برقرار نہ رکھ سکا اور جنوری سنہ 1725 میں بادشاہ پیوٹر الیکسیویچ کی موت کے ساتھ ہی نیکونو کے منصوبہ کی مالی معاوونت بند کردی گئی۔

سنہ 1776ء میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ بشنیل نے ایک بار پھر اس ایجاد پر کام کرتے ہوئے امریکہ کی پہلی جنگی آبدوز ٹرٹل تیار کی

بشنیل کی یہ آبدوز انڈے سے مشابہت رکھتی تھی اور صرف فردِ واحد کے  سفر کے قابل تھی اور اب تک تیار ہونے والی باقی آبدوزں کی طرح یہ بھی انسانی طاقت کی محتاج تھِی

آبدوز ٹرٹل


جہاں ٹرٹل چند خامیوں کی وجہ سے ناکام ہوئی وہی اس کی چند اہم خوبیاں اسے اب تک متعارف کروائی جانے والی آبدوزں میں نمایاں کرتی تھِی

یہ دنیا کی پہلی جنگی آبدوز تھی جو گہرے سمندر میں جاکر دشمن کے بحری جہاز  کو مکمل تباہ کرنے کی  صلاحیت رکھتی تھِی

سنہ 1800ء میں کارنیلیس ڈریبل کی ایجاد کو جدت کا نیا رنگ دینے کی کوشش کے نتیجہ میں فرانس کی بحری فوج نے نوٹلس نام کی آبدوز تیار کی جس کے ڈزائنر امریکہ سے تعلق رکھنے والے انجینر ربرٹ فیلٹن تھے

نوٹلس آبدوز

نوٹلس کا اندرونی ڈھانچہ لوہے کی دھات سے تیار کیا گیا اور بیرونی سطح کو تانبے کی دھات سے بنایا گیا تھا

سنہ 1804ء میں نوٹلس نے تجرباتی مشق میں اپنی جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بڑے جنگی جہازوں کو تباہ  کرتے ہوئے اپنی خوبیوں کو منوایا

شاید یہی وجوہات تھیں کہ مشہورِ زمانہ جنرل ںیپولین نے اس آبدوز کو دیکھنے کے لئے کئی مرتبہ اپنی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

انسانی طاقت پر انحصار کرنے والی ان آبدوزوں کی تیاری کا سلسلہ مختلف ادوار سے گزرتا ہوا اُس وقت اختتام پذیر ہوا جب سنہ 1863ء میں فرانس کی نیوی نے دنیا کی پہلی مشینی طاقت پر منحصر کرنے والی آبدوز پلنجیور کے نام سے متعارف کروائی

آبدوز پلنجیور


یہ آبدوز 23 عدد ٹینکوں پر مشتمل تھِی لیکن تجرباتی سفر کے دوران رفتار میں کمی
 کے پیشِ نظر اس مںصوبہ کو جلد ہی بند کر دیا گیا۔

سنہ 1867ء  میں  اسپین سے تعلق رکھنے والے انجینر اور موجد  نرکس  مونٹیوریول نے تین  سال قبل 1864ء میں تیار ہونے والی آبدوز کو چند اہم تبدیلوں کے ساتھ پہلی بھاپ کی مدد  سے چلںے والے انجن کی طاقت سے چلنے  والی آبدوز آئکٹائنیو دوئم کے نام سے متعارف کروائی

آئکٹائنیو دوئم


مونٹیوریول کی یہ آبدوز جسامت کے لحاظ سے 14 میٹر لمبی اور دو افراد کے ہمراہ 98 فٹ گہرائی میں دو گھنٹے تک غوطہٰ  زن ہونے کی صلاحیت رکھتی تھی

آئکٹائنیو دوئم کی ایک خاص بات یہ بھِی تھی کہ اب تک تیار ہونے والی آبدوزں میں یہ سب سے بہترین اور جدید تھی اور اس آبدوز میں اُن تمام خامیوں اور خرابیوں کا آزالہ کیا گیا تھا جو اس سے پہلے تیار ہونے والی آبدوزں میں موجود تھیں ۔

کارنیلیس ڈریبل کی اس ایجاد میں اصل جدت کے رنگ سنہ 1866ء میں اُُس وقت پیدا ہوئے جب برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انجینر روبرٹ وائٹ ہیڈ نے آبدوز میں استعمال کے لئے پہلا خودکار ہتھیار وائٹ ہیڈ ٹورپیڈو کے نام سے  متعارف کروایا 

وائٹ ہیڈ ٹورپیڈو


روبرٹ کا یہ ہتھیار جسامت کے لحاظ سے 11فٹ لمبا اور 14 انچ چوڑا تھا اور دشمن کو 640 میٹر کے دائرے کے اندر 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا تھا 

اور اس ہتھیار نے اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنہ 1870ء میں روس اور ترکی کے مابین ہونے والی جنگ کے دوران ترکی کے جنگی جہاز انتباہ کو تباہ کیا۔

اس طرح کارنیلیس ڈریبل کی اس ایجاد نے سمندروں میں لڑی جانے والی جنگوں کو نئے ہتھیار سے متعارف کروایا 

لیکن ڈریبل کی ایجاد کو جدت دینے کا یہ سلسلہ یہاں روکا نہیں بلکہ یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور صرف جنگی میدان میں ہی نہیں اس ایجاد نے سمندر کے نیچے بسی ایک اندیکھی دنیا کے رازوں کو جاننے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

کارنیلیس ڈریبل کی اس ایجاد کی شہرت کا اندازہ ہم اس بات سے لگا سکتے ہیں آج دنیا میں تقریباً 47 ممالک آبدوزں کو جنگی ہتھیار اور اپنی سمندری حدود کی حفاظت کے لئے استعمال کرتے ہیں

اور تقریباً دنیا میں ایسی کتنی ہی سائنس  لیباٹرز ہیں جو انہیں آبدوزں کو سمندری کی گہرائیوں میں دفن رازوں کو سمجھنے میں استعمال کر رہی ہیں
  
    بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ - سید مرتضیٰ حسن 



 
            

0 Comments

A Wonderful invention | ایک عجوبہ ایجاد