A Wonderful invention | ایک عجوبہ ایجاد



Perhaps man was created by God so that he could make new discoveries and inventions on a daily basis by discovering the first different levels in the dimensions of this world and the creations of nature hidden in them, He has introduced man to this planet with reference to a free-thinking creature and noble creatures and this is probably the reason why man has innovated his life and created a hidden power in the earth shortly after his birth. He began his efforts to enjoy the abundant blessings

Similar efforts have been made to examine more than 70% of the earth's surface, and as a result of these efforts, man has created some of the same creations that have amazed him to this day. Today we have a conversation, So, sir, today we are talking about an invention that we may not have seen in our lives in general, but it must have passed through the eyes of those gentlemen who have a deep connection with the sea.

Sir, our topic today is the amazing invention of conversation hovercraft which is technically known as air cushion vehicle and this invention of man has the ability to travel on sea level, ice, mud and solid surface of land, We cannot attribute the success of this amazing human invention to a single scientist or engineer, as many scientists, engineers and shipbuilders from different eras have been involved in preparing this invention and exposing it to the colors of innovation. Has played an important role

This journey of human invention began in 1716 when Emanuel Swedenberg from Sweden, in the light of one of his experiments, came up with the idea of ​​moving different bodies on any surface using air pressure, And later, using the same concept, English boatman John Isaac Thorneycroft presented the initial design of the hovercraft, but for some reason work could not begin.

In 1915, the world's first air-cushion boat was built by Austrian engineer Dagobert Muller von Thomamuhl.

The hovercraft of Thomamuhl was typically shaped like an aero foil and consisted of four aero engines, two submersible propellers and a separate engine attached to keep the air pressure inside the craft cushion constant. had gone who worked at the very moment the craft moved

(Here we would like to add to the information of our esteemed readers that the internal structure of the wings of airplane is called aero foil)

The hovercraft, invented by Thomamuhl, lost its ability to operate at different levels, was capable of running only in deep water, and was capable of moving at a speed of 59 kilometers per hour, The craft, after undergoing various experimental stages, was attached to various types of torpedoes and machine guns, but could not used in any operation, and in a short time, this invention of Thomamuhl became a piece of junk due to lack of interest.

Don't you think that the process of inventing and innovating hovercraft has stopped here due to lack of interest? So, sir, this is not the case at all this journey has just begun, And 14 years later, in 1929, Andrew Kucher, a member of the Ford Company, began experiments with various metal discs to improve air pressure.

However, he did not achieve much success, which is due in part to the unequal and ruff surface. Later, in 1950, he was introduced to a number of toy cars in the light of experiments as a model.

Exactly two years after kucher's experiments, in 1931, the aerospace engineer from Finland, Toyo J. kaario, designed a modern hovercraft and later, after six years of tireless work, developed an excellent and sophisticated prototype in 1937.

Inspired by kaario's invention, Levkov, from the Soviet Union in the 1930s, developed a similar combat hovercraft, the L-5, which was designed by Levkov to travel at 130 kilometers per hour However, with the outbreak of World War II, the production of these aircraft was halted.

L-5 Hovercraft

Later, during World War II, inspired by all these early inventions and efforts, American inventor and engineer Charles Joseph Fletcher, in collaboration with the US government, invented a wall-like hovercraft, Fletcher could not transfer his name simply because it belonged to the US government.

Charles Hovercraft

So, sir, these were the initial efforts that led to this innovation. Now let's talk, About the invention of the modern hovercraft that we all must have seen, if not in front of us, on television or on the Internet.

So the story is that with the end of World War II on May 8, 1945, the process of innovating this invention started again and the most important and prominent name in it was a mechanical engineer from Britain. Sir Christopher Sydney Cockrell and his team.

Sir Christopher Sydney Cockrell 

Christopher's team is also involved in the successful preparation of the hovercraft air ring and a successful and modern skirt, as well as a successful permanent use hovercraft.

Christopher carried out his experiments and designs with the help of two tin cans and a hair dryer, which successfully created the high wind pressure that was exactly what he expected but not only did Christopher's success last, but his success was such that the pressure of the strong wind wave during the preparation of the ring caused a special obstruction in the air inside the skirt, Christopher's discovery later came to be known as the Momentum Curtain.

(Here, in order to increase the knowledge of our esteemed readers, it is necessary to mention that almost all of us have seen helicopters flying in our lives, During the flight the air pressure is transferred to the ground at a speed of 370 km per hour to move it upwards on the helicopter.)

While the mechanism of a hovercraft requires only three quarters of the speed to create pressure in the air, this process of air pressure is called momentum curtain.


S R N 1


Many hovercrafts were made by Christopher until 1950, when these hovercrafts were presented to government ministers and experts for trial, As a result, Christopher's invention was included in the secret list, but due to the lack of interest of the military establishment, this invention could not remain a part of this list for a long time.

This lack of seriousness on the part of the institutions can be gauged from the fact that, according to Christopher, when the invention was presented to the British Army, they did not show much interest.
Later, when it was presented to the Navy and Air Force, the Navy replied that it was an aircraft, not a ship, while the Air Force refused to recognize it as an aircraft.




Due to the lack of interest of the military establishment, Christopher decided to present it to the British National Research and Development Council so that he could fully develop his invention.

After nearly eight years of hard work, Contract was signed in 1958 with Saunders Roe Ltd, a British aero and marine engineering company, The world's first hovercraft, later developed under the company's name, was named SRN1, Saunders Roe Nautical 1.

This hovercraft, invented by Sir Christopher Sidney Cockrell and manufactured by Saunders Roe Company, was mounted on the upper surface of the 450 horsepower Alvis Leonides engine craft
The air flow in this craft was divided into two parts with the help of which the pressure of air was supplemented. The first part was to create thrust in the craft and the other job was to look at it back and forth, and this part of the air flow was able to turn the craft to the right and to the left in case of a decrease in speed.

(Here we would like to add to the information of our esteemed readers that the Alvis Leonides is an aero engine consisting of nine cylinders and this engine was first manufactured in 1936 by the British company Alvis Car.)

SRN1 embarked on its first voyage on June 11, 1959, and soon after its voyage it established its reputation in the world. Here we find it necessary to mention an interesting event Prince Philip, Duke of Edinburgh, gained control of Saunders Roe during a voyage with the permission of the Chief Testing Pilot and quickly increased his speed.




Later, during the technical observation of SRN1, a mark was found on its anchor which later became known as Royal Dent.

So, sir, this was the journey of the invention which was rejected at the beginning due to lack of interest and lack of information like other inventions but today all the countries which are equipped with naval forces can appreciate the usefulness of this human marvelous invention.

It is said that the skill of reaching the destination by changing the path is also known to the ant. Man is the noblest of creatures and knows very well how to make the path.

to be continued -

Thanks for joining the blog. Syed Murtaza Hassan


___________________________________________________________________________________

ایک عجوبہ ایجاد

___________________________________________________________________________________

 شاید انسان کو خدا کی جانب سے تخلیق ہی اس لئے کیا گیا ہے تاکہ وہ اس دنیا کی طول و عرض میں پہلی مختلف سطحوں اور ان میں چھپی قدرت کی تخلیقات کو کھوج ہوۓ  روز نت نئی دریافتیں اور ایجادات کر سکے اُس نے انسان کو اس کرہ ارض پرایک آزاد خیال مخلوق اور اشرف المخلوقات کے حوالے سے متعارف کروایا ہے اورشاید یہی وجہ ہے کہ انسان نے زمین پر اپنی پیدائش کے بعد کچھ ہی عرصہ میں اپنی زندگی کو جدت دینے اور زمین میں چھپی قدرت کی پیدا کردہ بیش بہا نعمتوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے اپنی کوششوں کا آغاز کر دیا 

ایسی ہی کچھ کوششیں زمین پر موجود ستر فیصد سے زائد حصہ کو جانچنے کے لئے بھی کی گئیں اور انہیں کوششوں کے نتیجہ میں انسان نے کچھ ایسی تخلیقات کر ڈالیں جو آج تک خود اسے بھی فرطہ حیرت میں ڈالے ہوئے ہیں  انہی تخلیقات میں سے ایک تخلیق آج ہمارا موضوع گفتگو ہے تو جی جناب آج ہم بات کر رہے ہیں ایک ایسی ایجاد کی جسے اپنی زندگی میں ہم سب نے عام طور پر تو نہیں دیکھا ہوگا لیکن اُن حضرات کی نظریں سے ضرور گزری ہوگی جن کا سمندر سے گہرا تعلق ہے جی جناب آج ہمارا موضوع گفتگو ہاور کرافٹ کی حیران کن ایجاد ہے جسے تکنیکی سطح پر ائیر کشن وہیکل کے نام سے جانا جاتا ہے اور انسان کی یہ ایجاد سمندری سطح کے علاوہ برف، کیچڑ اور زمین کی پختہ سطح پر سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 

ہم انسان کی اس حیران کن ایجاد کی کامیابی کا تمغہ کسی ایک سائنس دان یا انجینئر کے حصہ میں تو نہیں دے سکتے کیونکہ اس ایجاد کی تیاری اور اُسے جدت کے رنگوں سے آشکار کروانے میں  مختلف ادوار میں موجود بہت سے سائنسداںوں، انجینروں اور کشتی سازوں نے اہم کردار ادا کیا ہے




انسانی ایجاد کے اس سفر کی شروعات سنہ 1716ء میں سویڈن سے تعلق رکھنے والے ایمنول سویڈنبرگ نے اپنے ایک تجربہ کی روشنی میں ہوا کے دباو کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی سطح پر مختلف اجسام کو حرکت دینے کا تصور پیش کرتے ہوئے کی اور بعدازاں اسی تصور کو بروئے کار لاتے ہوئے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کشتی ساز جون آئزک تھورنیکرافٹ نے ہاور کرافٹ کا ابتدائی ڈیزائن پیش کیا لیکن چند وجوہات کی بدولت اس پر کام شروع نہ ہوسکا۔

سنہ 1915ء میں آسٹریا سے تعلق رکھنے والے انجینئر ڈیگوبیٹ  مولر ون  تھمومہیل نے دنیا کی سب سے پہلی ائیر کشن کشتی تیار کی تھمومہیل کا ہاور کرافٹ عام طور پر ائیر فوائل کی شکل سے مشابہ تھا  اور چار عدد آئیرو انجنوں، دو عدد سب مرج پروپیلرز پر مشتمل تھا  اور اس کے علاوہ  کرافٹ کشن کے اندر ہوا کے دباو کو مستقل کرنے کے لئے ایک عدد الگ انجن منسلک کیا گیا تھا جو  کرافٹ کے عین حرکت کے وقت کام کرتے تھے

یہاں ہم اپنے معزز قارئین کی معلومات میں اضافہ کے لئے یہ بتاتے چلیں کہ ائیروفوائل جہاز کے پروں کے اندرونی ڈھانچہ کو کہا جاتا ہے

تھمومہیل کے ایجاد کردہ یہ ہاور کرافٹ مختلف سطحوں پر کام کرنے کی صلاحیت سے محروم ہونے کے علاوہ صرف گہرے پاںی میں چلنے کی قابلیت رکھتے تھے  اور 59 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت  کا حامل تھا  اس کرافٹ کو مختلف تجرباتی مراحل  سے گزارنے کے بعد اسے مختلف اقسام کے ٹورپیڈوز اور بندوقوں سے منسلک کیا گیا لیکن اسے کسی قسم کے آپریشن میں استعمال نہ کیا جا سکا اور کچھ ہی عرصۃ میں تھمومہیل کی یہ ایجاد عدم دلچسپی کی بدولت ایک کباڑ کا حصہ بن کر رہے گئی

ارے  کہیں آپ یہ تو نہیں سوچ رہے کہ ہاور کرافٹ کی ایجاد اور اُس کو جدت دینے کا سلسلہ عدم دلچسپی کی بدولت یہیں روک گیا ہے؟ تو جناب ایسا بلکل بھی نہیں ہے ابھی تو اس سفر کی شروعات ہوئی ہے اور اس سفر کو جاری رکھنے کے لئے ٹھیک 14 سال بعد سنہ 1929ء میں فورڈ کمپنی کے رکن اینڈریو کوچر نے مختلف دھاتی ڈسکوں کی مدد سے ہوا کے دباو کو بہتر بنانے کے لئے تجربات کا آغاز کیا 

لیکن کوچراس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکا جس کی ایک اہم وجہ سطح کی نا ہمواری بھی شمار کی جاتی ہے بعدازاں سنہ 1950ء انہیں تجربات کی روشنی میں چند عدد کھلونا کاریں متعارف کروائیں دی

کوچر کے تجربات کے ٹھیک دو سال بعد سنہ 1931ء میں فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے ائیرواسپیس انجینئر ٹویوو جے کائرہ نے ایک جدید ہاور کرافٹ کا ڈیزائن بنایا اور بعدازاں چھ سالہ انتھک محنت کے بعد سنہ 1937ء میں ایک بہترین اور جدید ترین پروٹو ٹائپ تیار کیا

کائرہ کی اس ایجاد سے متاثر ہوتے ہوئے سنہ 1930ء کی دہائی میں سویت یونین سے تعلق رکھنے والے لیوکوف نے بلکل ایسے ہی جنگی ہاور کرافٹ ایل - 5 کے نام سے تیار کئے لیوکو کے تیار کردہ یہ ہاور کرافٹ 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی قابلیت رکھتے تھے لیکن جنگ عظیم دوئم کی شروعات کے ساتھ ہی ان ائیر کرافٹس کی تیاری کا عمل بند کردیا گیا۔


بعدازاں جنگِ عظِم دوئم کے دوران ہی ان تمام شروعاتی ایجادات اور کوششوں سے متاثر ہوتے ہوئے امریکہ سے تعلق رکھنے والے موجد اور انجینئر چارلس جوزف فلیچر نے امریکی حکومت کے تعاون سے ایک دیوار نما ہاور کرافٹ  ایجاد کیا جسے فلیچر محض امریکی سرکار کی ملکیت ہونے کے سبب اپنے نام منتقل نہ کراسکے۔

چارلس جوزف فلیچرہاور کرافٹ 

تو جناب یہ تھیں وہ شروعاتی کوششیں جن کی بدولت اس ایجاد کو جدت دینے کا یہ سلسلہ جاری رہا اب بات کرتے ہیں اُن جدید ہاور کرافٹس کی ایجاد کے بارے میں جنہیں ہم سب نے یقینناً اگر اپنے سامنے نہیں تو ٹیلی وژن یا پھر انٹرنیٹ پر تو ضرور دیکھا ہوگا

تو جناب قصہ کچھ یوں ہے کہ 8 مئی سنہ 1945ء میں جنگ عظیم دوئم کے اختتام  کے ساتھ ہی ایک بار پھر سے اس ایجاد کو جدت دینے کے سلسلے کا آغاز ہوا اور اس میں سب سے اہم اور نمایاں نام برطانیہ سے تعلق رکھںے والے مکینکل انجینئر سر کرسٹوفرسڈنی کوکریل اور اُن کی ٹیم کا ہے

سر کرسٹوفرسڈنی کوکریل



ہاور کرافٹ میں استعمال ہونے والی ائیر رینگ  اور ایک کامیاب اور جدید اسکرٹ اور اس کے علاوہ ایک کامیاب مستقلاً استعمال ہونے والے ہاور کرافٹ کی کامیابی تیاری بھی کرسٹوفر ٹیم کے حصہ میں ہی آتی ہے

 تجربات اور ڈیزائن کے دوران دوعدد ٹین کے ڈبوں اور ایک عدد بال خشک کرنے والی مشین کی مدد سے کیا جس کے نتیجہ میں کامیابی کے ساتھ تیز ہوا کا دباو پیدا ہوا جو کہ بلکل اُس کی توقع کے مطابق تھی لیکن کرسٹوفر کی کامیابی صرف یہاں تک باقی نہ رہی بلکہ اس کامیابی ایک اہم فائدہ کچھ یوں ہوا کہ رینگ کی تیاری کے دوران تیز ہوا کی لہر کے دباو کے نتیجے میں اسکرٹ کے اندرونی حصے میں ہوا میں ایک خاص رکاوٹ پیدا ہوئی جس کی مدد سے  کرافٹ کے نچلے حصے کو حرکت دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے بعدازاں کرسٹوفر کی اس دریافت کو
مومینٹم کرٹن کے نام سے پکارا جانا جانے لگا۔

یہاں ہم اپنے  معزز قارئین کی معالومات میں اضافہ کے لئے یہ بتانا ضروری سمھجتے ہیں کہ  تقریباً ہم سب نے اپنی زندگی میں ہیلی کوپٹر کو اُڑتے دیکھا ہے
جس میں دوران پرواز ہیلی کاپٹر کے " پر" اُسے اُوپر کی جانب منتقل کرنے کے لئے ہوا کے دباو کو زمین کی جانب 370 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے منتقل کرتے ہیں جبکہ  ایک ہاور کرافٹ کے میکنزم میں ہوا میں دباؤ پیدا کرنے کے لئے اس رفتار کا  صرف تین چوتھائی حصہ درکار ہوتا  ہے اس ہوا کے دباو کے عمل کو مومینٹم کرٹن کہا جاتا ہے

ایس-آر-این 1

سنہ 1950ء تک کرسٹوفر کی جانب سے بہت سے ہاور کرافٹ تیار کئے گئے بعدازاں ان ہاور کرافٹس کو حکومتی وزراء اور ماہرین کے سامنے آزمائشی مظاہرے کے لئے پیش کیا گیا جس کے نتیجہ میں کرسٹوفر کی اس ایجاد کو خفیہ فہرست میں شامل کرلیا گیا لیکن عسکری اداروں کی عدم دلچسپی کے بدولت یہ ایجاد طویل عرصے  تک اس فہرست کا حصہ نہ رہے سکی

ایس-آر-این 1

اداروں کی اس غیر سنجیدگی کا اندازہ ہم اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بقول کرسٹوفر کے جب اس ایجاد کو برٹش آرمی کے سامنے پیش کیا تو ان کی جانب سے کوئی خاص دلچسپی نہ لی گئی 

بعدازاں جب اسے نیوی اور ائیرفورس کے سامنے پیش کیا تو نیوی کی جانب سے یہ جواب ملا کہ یہ ایک ہوائی جہاز ہے کوئی کشتی نہیں جبکہ ائیرفورس نے اسے جہاز ماننے سے ہی انکار کردیا۔

عسکری اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث کرسٹوفر نے اسے برٹش نیشنل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل کے سامنے پیش کرنے کے فیصلہ کیا تاکہ اپنی اس ایجاد کو مکمل طور پر تیار کرسکے 

بعدازاں تقریباً آٹھ سال کی تگ ودو کے بعد سنہ 1958ء میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ائیرو اینڈ میرین انجیئرنگ کمپنی سانڈرس روے لمیٹڈ کے زیرِ تحت اس منصوبے کی تیاری کا معاہدہ طے کیا گیا اور بعدازاں اس کمپنی کے زیرِ تحت تیار کیے جانے والے دنیا کے   پہلے ہاور کرافٹ کا نام ایس-آر-این 1 یعنی سانڈرس روے ناٹیکل 1 رکھا گیا۔

سانڈرس روے کمپنی کا تیار کردہ یہ ہاور کرافٹ جس کے موجد سر کرسٹوفر سڈنی کوکریل تھے ایک عدد 450 ہارس پاور کی طاقت کا حامل الیوس لیونائڈس انجن کرافٹ کے درمیان اُوپری سطح پر نصب کیا گیا تھا

ایس-آر-این 1

جس کی مدد کی بدولت ہوا کو دباو کو ممکن بنایا گیا تھا اس کرافٹ میں ہوا کے بہاو کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے حصے کے ذمہ کرافٹ میں تھرسٹ پیدا کرنا تھا اور دوسرے کا کام اسے آگے اور پیچھے کی جانب دیکھلنا تھا اور رفتار میں کمی کی صورت میں ہوا کے بہاو کا یہ حصہ کرافٹ کو دائیں اور بائیں جانب  موڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا تھا۔

یہاں ہم اپنے معزز قارئین کی معالومات میں اضافے کے لئے یہ بتاتے چلیں کہ الیوس لیونائڈس نو عدد سلینڈروں پر مشتمل ایک ائیرو انجن ہے اور یہ انجن پہلی بار سنہ 1936ء میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والی الیوس کار کمپنی نے تیار کیا تھا۔

ایس آر این 1 نے اپنے پہلے سفر کا آغاز 11 جون سنہ 1959ء میں کیا اور اپنے اس سفر کے آغاز کے ساتھ ہی بہت جلد ہی  دنیا میں اپنے شہرت کے چرچے قائم کئے یہاں ہم آپ کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ کے زکر ضروری سمجھتے ہیں 

ڈیوک آف ایڈن برگ پرنس فلپ نے سانڈروس روے پر دوران سفر  چیف ٹیسٹنگ پائلٹ کی اجازت سے اس کا کنڑول حاصل کرتے ہوئے اس کی رفتار میں تیزی سے  اضافہ کیا

بعدازاں ایس آر این 1 کے تیکنکی مشاہدہ کے دوران اس کے اینکر پر نشان پایا گیا جو کہ آگے جاکر رائل ڈینٹ کے نام سے مشہور ہوا۔

تو جناب یہ تھا اُس ایجاد کا سفر جسے شروع میں باقی دیگر ایجادات کی طرح عدم دلچسپی اور معالومات میں کمی کی بدولت ٹھکرا دیا گیا  لیکن آج جتنے ممالک بحری افواج سے آراستہ ہیں وہ سب اس انسانی عجوبہ ایجادات کی افادیت کا اندازہ بخوبی لگا سکتے ہیں 

کہتے ہیں کہ راستہ بدل کر منزل تک پہچنے کا ہنر تو چیونٹی کو بھی آتا ہے انسان تو پھر اشرف المخلوقات ہے بخوبی جانتا ہے کہ راستہ کیسے بنانا ہے۔

-جاری ہے

بلاگ میں ساتھ دینے کا شکریہ ۔ سید مرتعظٰی حسن

0 Comments

Newest
A Wonderful invention | ایک عجوبہ ایجاد